دبئی میں شراب کے نشے میں دھت پاکستانی تاجر خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار

اتوار 28 مئی 2017 23:30

دبئی میں شراب کے نشے میں دھت پاکستانی تاجر خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شراب کے نشے میں دھت پاکستانی تاجر کو خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔خلیج ٹائمز کے مطابق عدالت نے ایک پاکستانی تاجر کو خاتون کو گھسیٹ کر فلیٹ میں لے جاکر اسکے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا ہے کہ40سالہ شخص کو شکایت کنندہ کے ساتھ کچھ مالی تنازعات تھے ۔

29دسمبر 2016کو وہ متاثرہ خاتون کے پاس آیا جہاں وہ رہتی تھی ۔ملزم نے خاتون کو گھیسٹ کرلفٹ کے ذریعے اسے مارتے ہوئے اپنے فلیٹ میں لے گیا۔ملزم نے شراب کے نشے میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم ناکام رہا جس کے بعد خاتون نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا۔ملزم پر زیادتی کی کوشش ،جسمانی تشدد اور لائسنس کے بغیر شراب حاصل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :