لاہور ، ایف آئی اے کی لاہور ایئر پورٹ پر بروقت کامیاب کاروائی

قدرتی مشابہت ہونے پر بھائی کے برٹش پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر نیوالا ملزم گرفتار

اتوار 28 مئی 2017 23:50

لاہور ، ایف آئی اے کی لاہور ایئر پورٹ پر بروقت کامیاب کاروائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) ایف آئی اے کی لاہور ایئر پورٹ پر بروقت کامیاب کاروائی ،قدرتی مشابہت ہونے پر بھائی کے برٹش پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر نیوالا ملزم گرفتار کرلیا ، مقدمہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے شک گزرنے پر کاروائی کر تے ہوئے ملزم محمد بابر کو اپنے بھائی محمد بابر کے برٹش پاسپورٹ پرفلائٹ نمبر TK-715کے ذریعے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر تے ہوئے گرفتار کر لیا ۔

ملزم اپنے بھائی کے ساتھ مشابہت کی بناء پر اسکا پاسپورٹ استعمال کر رہا تھا لیکن ایف آئی اے نے دیکھتے ہی پہچان لیا اور ملزم کو موقع پر دھر لیا ۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :