فیصل آباد: نماز تراویح کے دوران مسجد کی چھت گر گَئی، 1 نمازی جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 29 مئی 2017 00:19

فیصل آباد: نماز تراویح کے دوران مسجد کی چھت گر گَئی، 1 نمازی جاں بحق
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2017ء) فیصل آباد میں نماز تراویح کے دوران رسالہ روڈ پر واقع ایک مسجد کی چھت گر گَئی۔ چھت گرنے سے 1 نمازی جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نماز کے دوران اچانک مسجد کی چھت گرنے سے مسجد اور اس کے اردگرد شدید بھگدڑ مچ گئی اور لوگ نہایت پریشانی کے عالم میں ملبے تلے دبنے والے نمازیوں کی مدد کیلئے دوڑے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت فوراً نمازیوں کو ملبہ ہٹا کر نیچے سے نکالنا شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد ریسکیو ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے ملبے تلے دبے نمازیوں کو نکلا کر ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :