آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے-دھماکہ خیزمواد کھلیانہ میں ایل او سی کے انتہائی قریب سٹرک کنارے نصب تھا جہاں بھارتی فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر
میاں محمد ندیم پیر 29 مئی 2017 10:28
(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور 3 مسافر زخمی ہوئے، جن کی شناخت ڈرائیور ارم عباس اور دیگر 3 مسافر مختیار احمد، چنگیز لطیف اور رحمت حسین کے ناموں سے ہوئی۔
واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے زخمیوں کو مظفر آباد ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنر وادی جہلم کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی پوسٹ دھماکے کے مقام کے انتہائی نزدیک ایل او سی کے دوسری جانب قائم ہے اس لیے مقامی انتظامیہ اور پاک فوج نے مذکورہ مقام پر دوسرے ممکنہ دھماکے کے پیش نظر سرچ آپریشن نہیں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پہلے دھماکے کے ایک گھنٹے کے بعد اس مقام سے کچھ فاصلے پر دوسرا دھماکا ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ماہ قبل ایسے ہی ایک دھماکے میں 3 مسافر زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ ایک مقامی شخص اپنے مکان میں دھماکا خیز مواد کی تیاری کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.