لنڈی کوتل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران 3 افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے- امن لشکر کے گروپوں میں فنڈ کی رقم کی تقسیم کے تنازع پر تصادم ہوا-فائرنگ تین گھنٹے تک جاری رہی-سکیورٹی فورسزذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 مئی 2017 10:41

لنڈی کوتل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران 3 افراد ہلاک ..
خیبرایجنسی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2017ء) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران 3 افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں فنڈ کی رقم کی تقسیم کے تنازع پر تصادم ہوا، جس میں دونوں جانب سے تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں گروپوں کے درمیان فائر بندی کرادی۔جلد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :