پاکستان گنے کی پیداوار اور شوگر ریکوری میں بہت پیچھے

پیر 29 مئی 2017 14:13

پاکستان گنے کی پیداوار اور شوگر ریکوری میں بہت پیچھے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاکستان گزشتہ 15 سالوں میں گنے کی پیداوار میں صرف اعشاریہ پانچ فیصد اور شوگر ریکوری میں دو فیصد اضافہ کر سکا ہے لہٰذا کماد کی جدید اقسام کو فروغ دے کر پیداوار میں اضافہ کیاجا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان کماد کی کاشت کے حوالے سے دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہونے کے باوجود فی ایکڑ پیداوار اور شوگر ریکوری میں بہت پیچھے ہے جس کیلئے خصوصی اقدامات کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ زرعی مداخل سستا کرنے اور تمام وسائل سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، فصلوں کی روایتی پیداوار پر اکتفا کر لینا درست نہیں ہے لہٰذا ہمیں مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اپنی پیداوار میں اضافہ کرنا ہو گا۔