محکمہ سپیشل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ ،20کروڑ روپے کی منظوری

پیر 29 مئی 2017 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) محکمہ سپیشل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے لئے 20کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی تنظیم نور کے لئے 20کروڑ کی منظوری دی ہے ۔ تنظیم نو کے لئے 52نئی اسامیاں بھی قائم کی جائیں گی جن میں 2اسامیاں ڈائریکٹر ، 2ڈپٹی میئر ، سینئر اور نائب قاصدوں کی 10،10اسامیاں شامل ہوں گی ۔