کما د کے گڑوئوں کے تدار ک کیلئے دانے دا ر زہروں کا استعمال کر یں،زرعی ماہرین

پیر 29 مئی 2017 14:59

کما د کے گڑوئوں کے تدار ک کیلئے دانے دا ر زہروں کا استعمال کر یں،زرعی ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)زرعی ماہرین نے کماد کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ کما د کے گڑوئوں کے تدار ک کیلئے دانے دا ر زہروں کا استعمال کر کے کھیتوں کوپانی لگائیں ۔فصل کی 10تا 12دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں ۔

(جاری ہے)

بیماری کا حملہ ہونے کی صورت میںز ہروں کا استعمال زرعی توسیعی کارکنوں کے مشورہ سے کریں ۔پانی کی کمی کی صورت میں ایک کھیلی چھوڑ کر آبپاشی کریں اور اگلے پانی پر صرف چھوڑی ہوئی کھیلیوں کو پانی لگائیں ۔بہاریا کماد کو نائٹرو جن کی آخری قسط یعنی تیسری خورا ک جون کے آخرتک ڈال دیں۔