سپریم کورٹ نے حسین نوازکے جے آئی ٹی ممبران پراعتراضات مستردکردیے
اعتراضات قبول کرتےرہےتوفرشتوں کوبلاناپڑیگا،جےآئی ٹی کےکسی ممبرکوتبدیل نہیں کیاجائیگا،جن پراعتراض ہےانہیں وائٹ کالرکرائم کاتجربہ ہے،خدشہ ہوگاکہ یہ دونوں کچھ نکال نہ لیں،معاملہ منطقی انجام تک ضرورپہنچےگا،حمد بن جاسم نہیں آتاتوقطری خط کی حیثیت ختم ہوجائیگی۔عدالت کے ریمارکس
ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 14:59
(جاری ہے)
معاملے کی ازسرنو تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اگرحسین نوازکوعلم نہیں توگڈ لک۔
جسٹس شیخ عظمت نے ریماکس دیے کہ جن پراعتراض کیاگیا انہیں وائٹ کالرکرائم کاتجربہ ہے۔دونوں افرادپرہی کیوں اعتراض کیاگیا۔خدشہ ہوگاکہ یہ دونوں کیس کی تحقیقات میں کچھ نکال نہ لیں۔جے آئی ٹی میں وزیراعظم کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔لیکن تمام ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔انہوں نے کہا کہ مامے چاچوں کاکیس سننے لگے توپھرکوئی نہیں بچے گا۔وزیراعظم تحقیقاتی ٹیم مقررکریں ایسانہیں ہوگا۔ حمد بن جاسم نہیں آتا تو قطری خط کی حیثیت ختم ہوجائیگی۔ پاناماکیس کے تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس اعجازافضل نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کے کسی ممبرکوتبدیل نہیں کیاجائے گا۔اگرکوئی تعصب ہوگاتوریکارڈسے پتاچل جائیگا۔شک کی بنیادپرتفتیشی افسرتبدیل نہیں کیاجاسکتا۔اگرہمیں لگاکوئی افسرجانبدارہے تونکال دینگے۔فی الحال جے آئی ٹی تبدیل نہیں کرینگے۔جے آئی ٹی قانون کے مطابق کام جاری رکھے۔سب کہتے تھے کہ عدالت کافیصلہ قبول کرینگے۔اگرعدالت آپ کے اعتراضات قبول کرتی رہی توفرشتوں کوبلاناپڑے گا۔قبل ازیں سماعت کے دوران حسن نوازکے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ تحقیقاتی ٹیم میں تبدیلی کی عدالتی مثالیں موجودہیں۔ممبران جانبدارتحقیقات کریں۔حسین نوازکووکیل ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے عدالت کے ریمارکس پرکہاکہ بلال رسول کی تحریک انصاف سے قریبی وابستگی اور اہلیہ پی ٹی آئی کی متحرک سپورٹرہیں۔جس پرعدالت نے کہا کہ سرکاری ملازم کواس کی اہلیہ نہیں قائل کرسکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.