ْگرمیوں کی چھٹیوں کے دوران یکمشت فیس لینے والے سکولوںکے خلاف کارروائی کی جائیگی،رانا اظہر

پیر 29 مئی 2017 15:44

ْگرمیوں کی چھٹیوں کے دوران یکمشت فیس لینے والے سکولوںکے خلاف کارروائی ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلباء وطالبات سے یکمشت فیس لینے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام پرائیویٹ سکول سربراہان کو سوائے اس ماہ کے جس کے دوران تدریسی عمل جاری رہا ہو کے علاوہ چھٹیوں کے ماہ کی یکمشت فیس لینے کے مجاز نہیں ہیں ، اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن رانا اظہرخاں نے اے پی پی کو بتایا کہ مو سم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کے و اضح احکام کے مطابق چھٹیوں کی یکمشت فیس لینے پر پابندی ہے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں سکولوں کی رجسٹریشن کی منسوخی اور ان کے سربراہان کے خلاف جرمانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، انہوںنے بتایا کہ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے تما م والدین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اگر ضلع بھر میں کوئی بھی سکول بچوں سے چھٹیوں کی یکمشت میں کا مطالبہ کریں تو محکمہ ایجوکیشن کے افسران سے رابطہ کریں تاکہ انکے خلاف کارروائی کی جاسکے۔