مقبوضہ کشمیرمیں دوسرے روز بھی ہڑتال، کرفیو اور پابندیاں مسلسل جاری

انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند ،کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی ، ٹریفک ،ٹرین سروس موبائیل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی

پیر 29 مئی 2017 21:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ اور بارہمولہ کے علاقوں میں گزشتہ روز حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمدسمیت 12افراد کی شہادت پر پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ کرفیو اور دیگر پابندیاں بھی جاری رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے سبزار احمد اور دیگر نوجوانوں کی شہادت پرلوگوںکو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر ،، شوپیاں ، کولگام ، پلوامہ ، بڈگام ، گاندربل ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ اور بارہمولہ کے اضلاع میں پابندیاںعائد کردی تھیں۔

سرینگرسمیت تمام بڑے قصبوں میں تمام دکانیں ،بازار اور کاروباری مراکز بند جبکہ ٹریفک اور ٹرین سروس بھی مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہی ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند اور کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیے ۔ موبائیل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی ۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے نوجوانوں کے قتل اور شہریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے وادی کشمیر میںدوروزہ مکمل ہڑتال کی کال دی تھی ۔

حریت رہنمائوںنے سبزا راحمد بٹ اور دیگر شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل ترال کی طرف مارچ کی بھی کال دی ہے ۔انتظامیہ نے حریت رہنمائوں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ ، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام ، محمد اشرف صحرائی ، ایاز اکبر ، الطاف احمد شاہ اور محمد اشرف لایاکو مسلسل گھروں میں نظربند رکھا جبکہ محمد یاسین ملک سینٹرل جیل اور ہلال احمد وار پولیس اسٹیشن میں نظربند ہیں۔

متعلقہ عنوان :