پشاور ،ْ مسلح افراد کی امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر فائرنگ ،ْ چار افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں امتیاز ،ْ ارشاد ،ْ وحید اور محمدعلی شامل

پیر 29 مئی 2017 23:20

پشاور ،ْ مسلح افراد کی امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر فائرنگ ،ْ چار افراد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی میں امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پیر کی رات متنی میں امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق او ر ایک زخمی ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں امتیاز ،ْ ارشاد ،ْ وحید اور محمدعلی شامل ہیں ۔واقعہ کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔