شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے منصوبے کا جائزہ

وزیر اعلی نے لاہور میں جدید سہولتوں سے آراستہ 12 جدید سپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دے دی

پیر 29 مئی 2017 23:28

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور قوم کا روشن مستقبل ہیں اورپنجاب حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

انہوںنے کہا کہ نوجوانوں پرسرمایہ کاری روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے ‘ صوبے میں جدید سہولتوں سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس بنانے کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے ساتھ بڑے شہروں میں جدید سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گی- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لئے فوری طور پر منصوبہ بندی کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے لاہور میں جدید سہولتوں سے آراستہ 12 جدید سپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے اوراسی مقصد کے پیش نظر سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں -ایم این اے پرویز ملک ، لارڈ میئر لاہور ، چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری سپورٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :