Live Updates

دوسروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں‘ دانیال عزیز

پیر 29 مئی 2017 23:29

دوسروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عمران خان کے خلاف درجنوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دوسروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف جے آئی ٹی بھی بننی چاہیئے۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایف بی آر کے چیف سمیت الیکشن کمیشن پر الزامات لگا چکے ہیں‘ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کی پاسداری کرتی ہے اور اگر ہم شواہد کے ساتھ کوئی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم بے جا تنقید کرتے ہیں حالانکہ ایسا ہرگز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے اراکین سمیت نجم سیٹھی، الیکشن کمیشن، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ پر بے جا الزام تراشی پر ان سب سے معافی مانگنا ہو گی۔

(جاری ہے)

رُکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اور ان کے دیگر ساتھی بے بنیاد الزامات تو لگاتے ہیں لیکن جب انہیں ثبوت پیش کرنے کا کہا جاتا ہے تو کہتے ہیں یہ ہمارا کام نہیں حالانکہ الزام لگانے والے کو ثبوت بھی فراہم کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں اداروں کی کارکردگی کو متاثر کرنے کا کسی کو حق نہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر توجہ ملکی معیشت کے استحکام اور توانائی بحران کے خاتمے پر ہے تاکہ ملک کو اندھیروں سے نکالا جا سکے۔ ہم پر عزم ہیں کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عوامی عدالت میں سرخرو ہوں گے اور آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :