وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا

منگل 30 مئی 2017 16:27

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اس اجلاس میں مالی سال 2017-18 کے لئے پنجاب کے بجٹ کی منظوری دے جائے گی، واضح رہے کہ پنجاب کا بجٹ اجلاس بھی 2 جون کو بلائے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :