وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم کے سربراہ عرفان علی کی قیادت میں تین رکنی انکوائری کمیٹی کا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکول شاہدرہ کا دورہ ،اساتذہ اور طالبات کے حادثے کے بارے میں بیانات قلم بند کئے

منگل 30 مئی 2017 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم کے سربراہ عرفان علی کی قیادت میں تین رکنی انکوائری کمیٹی نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سکول شاہدرہ کا دورہ کیا اور گزشتہ روز سکول کی دوسری منزل کی چھت سے طالبہ کو گرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے سکول کے اساتذہ اور طالبات کے حادثے کے بارے میں بیانات قلم بند کئے، انکوائری ٹیم نے اس امر پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ جب وہ سکول پہنچے تو سکول کے سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے جبکہ ان کیمروں کی تاریخیں بھی اپ ڈیٹ نہ تھیں۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :