ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی خودکش حملے کے بعد پہلی بار ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت، اراکین نے پرجوش انداز میں ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا
یکجہتی پر اراکین سینیٹ سمیت پوری قوم کا شکرگزار ہوں‘ شہداء اور زخمیوں کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے ‘ اس سے ورثاء کی دلجوئی ہوگی، ہم نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کو ناجائز قرار دیا جس کی پاداش میں ہمارے علماء کرام مولانا حسن جان ، مولانا معراج الدین‘ مولانا نور محمد‘ محسن شاہ‘ مفتی نعیمی‘ نظام الدین شامزئی‘ مفتی یوسف لدھیانوی سمیت کئی علماء کو شہید کیا گیا،مولانا عبدالغفور حیدری
بدھ 31 مئی 2017 13:41
(جاری ہے)
انہیں ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔ چیئرمین سینیٹ کی اجازت سے ایوان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قائد ایوان‘ قائد حزب اختلاف اور تمام ارکان و چیئرمین سینیٹ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے یکجہتی کا اظہار کیا۔
چیئرمین نے متعلقہ حکام سے فون پر بات کی جس پر وہ حرکت میں آئے۔ سانحہ مستونگ کے شہداء و زخمیوں کے ساتھ سب نے یکجہتی کا اظہار کیا جس پر پوری قوم کا شکرگزار ہوں۔ تقریب کے بعد میں گاڑی میں جانے کے لئے نکلا تو ڈرائیور والی سائیڈ سے خودکش حملہ آور نے حملہ کیا جس سے ڈرائیور اور گاڑی میں سوار جماعت کے رہنما اور سینیٹ کے آفیسر جاں بحق ہوگئے۔ کئی اور لوگ بھی شہید و زخمی ہوئے۔ میں حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعظم سے میں نے درخواست کی کہ شہداء اور زخمیوں کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے لیکن ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا گیا۔ پیکج کے اعلان سے ورثاء کی دلجوئی ہوگی۔ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ہندو رکن ہیمن داس کے بیٹے کو اغواء کیا گیا ابھی تک اس کا کچھ نہیں ہو سکا۔ مولانا فضل الرحمن پر بھی خودکش حملہ ہوا تھا۔ آج تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ وفاق سے کہیں تو کہتا ہے کہ صوبے سے بات کریں‘ صوبے سے بات کریں تو کہتے ہیں وفاق کی ذمہ داری ہے‘ کوئی ذمہ داری نہیں لینا چاہتا‘ ہم نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کو ناجائز قرار دیا جس کی پاداش میں ہمارے علماء کرام مولانا حسن جان ، مولانا معراج الدین‘ مولانا نور محمد‘ محسن شاہ‘ مفتی نعیمی‘ نظام الدین شامزئی‘ مفتی یوسف لدھیانوی سمیت کئی علماء کو شہید کیا گیا۔ ہم دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں‘ ریاست کی طرف سے ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ بھی افسوسناک ہے۔ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے تھے اس لئے خدشہ تھا کہ حملہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ میرے ذاتی دوست ہیں لیکن اس واقعہ کے حوالے سے صوبائی حکومت غفلت اور لاپرواہی برت رہی ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ حرکتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ریاست کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور اپنے عقائد و نظریہ کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دہشتگردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ اس خودکش حملے میں بچ گئے اور آج ہمارے سامنے موجود ہیں۔ شہداء اور زخمیوں کے لئے معاوضوں کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.