بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ‘ 3 شہری زخمی‘پاک فوج کا منہ توڑ جواب

جمعرات 1 جون 2017 10:30

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) بھارتی فوج نے جمعرات کی صبح کنٹرول لائن کے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کو معمول بنا رکھا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں تعینات لاکھوں بھارتی فوجیوں کے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔