ہائیرایجوکیشن کمیشن نے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ذریعے ملک میں معیارتعلیم کوبہتربنانے میںنمایاں کرداراداکیا،ڈاکٹرکاشف امین

جمعرات 1 جون 2017 11:49

ہائیرایجوکیشن کمیشن نے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ذریعے ملک میں معیارتعلیم ..
چارسدہ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء)کوالٹی انہاسمنٹ سیل باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے زیراہتما م یونیورسٹی میں سیلف اسٹیٹمنٹ رپورٹ کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی وآگاہی کانفرنس کااہتمام کیاگیا،ڈاکٹراکرام اللہ ڈائریکٹرکیوای سی نے روزہ اورسخت گرمی کے باجود شرکاء کی آمد پرخراج تحسین پیش کیا،کانفرنس سے ڈاکٹرکاشف امین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن نے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ذریعے پاکستان میں معیارتعلیم کوبہتربنانے میںنمایاں کرداراداکیاہے،ایچ ای سی کے اس احسن اقدام سے آجکل ملک بھرکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کی بہتری کیلئے نت نئے آئیڈیازسامنے آرہے ہیں جس سے اعلیٰ تعلیم مزیدسنوررہی ہے،انہوںنے یونیورسٹی میں مختلف شعبوں کی جانب سے مختلف پروگراموں کی تفصیلی رپورٹ بنانے اورپیش کرنے کے طریقہ کارپرتمام شرکاء کوروشناس کرانے کے طریقہ کارسے آگاہ کرتے ہوئے عملی طورپرخودتجزیاتی وآگاہی سرگرمیوں کی عملی تربیت کامظاہرہ بھی پیش کیا۔