نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 1 جون 2017 13:33

نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے، زرعی ماہرین
فیصل آباد۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے دوگنا کی جا سکتی ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پھلدار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے ، رنگ ، وٹامنز ، خوردنی معدنیات ، فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کر کے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔