چین کے عالمی شہرت یافتہوائلن سیلسٹ کا ساز بجانے والے نے برمنگھم غنا گاہ میں نیا کردار سنبھال لیا

میں برمنگھم غنا گاہ میں سیلو طلباء کے ساتھ کام کرنے اور اپنے ساتھیوں سے سیکھنے کا منتظر ہوں ، وانگ جیانگ

جمعرات 1 جون 2017 14:06

چین کے عالمی شہرت یافتہوائلن سیلسٹ کا ساز بجانے والے نے برمنگھم غنا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) برمنگھم سٹی یونیورسٹی نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ وائلن سیلسٹ کا ساز بجانے والے چین کے جیان وانگ نے سیلو میں بین الاقوامی چیئر کے طورپر برمنگھم غنا گاہ میں نیا کردار سنبھالا ہے، شمال مغربی چین کے شہر شی ، این میں پیدا ہونے اور شنگھائی اور لندن کے درمیان اپنا وقت گزارنے والے وانگ کا ایک ایسا کیریئر ہے جس کی بدولت اس نے دنیا کے کئی ممتاز سازندوں کے طائفے کے ساتھ اپنے فن کامظاہرہ کیا ہے، برمنگھم غنا گاہ کو موسیقی سیکھنے کیلئے دنیا کے بڑے اور نمایاں گانوں کو شمار کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ وہ برمنگھم غنا گاہ میں موسیقی سیکھنے والے سیلو طلباء کے ساتھ کام کرنے اور اپنے ساتھیوں سے سیکھنے میں تعاون کرنے کا خواہاں ہے ، اس تقرری کی بدولت وانگ اس غنا گاہ کا باقاعدگی سے دورہ کرے گا جہاں وہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ دونوں کے ایسے طلباء جن میں عظیم وائلن سیلسٹ کا ساز بجانے والے آئندہ نسل کی صلاحیت پائی جاتی ہے کی کلاس لے گا ، غنا گاہ میں شہرت یافتہ وائلن سیلسٹ کا ساز بجا نے والے اور پرنسپل پروفیسر جولیان لیوڈ ویبر نے کہا کہ جیان وانگ کا شمار آج کی دنیا میں وائلن سیلسٹ کا ساز بجانے والے بہتر ین فنکاروں میں ہوتا ہے اور وہ ہمارے طلباء کیلئے زبردست تقویت کا باعث ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تقرری ستمبر میں کسی نسل میں پہلی بامقصد غنا گاہ کے آغاز کی جانب بڑھتے ہوئے ہمارے سفر میں ایک اور قدم ہے، برمنگھم کی نئی غنا گاہ برمنگھم سٹی یونیورسٹی کاکچھ حصہ منفرد ، ہم عصر عمارت ہوگا جو 50ساز بجانے کی تربیت اور پرفارمنس کیلئے نئے 500نشستوں والے محفل موسیقی کے ہال سمیت پانچ پبلک پرفارمنس مقامات پر مشتمل ہو گا یہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے بنائی گئی ملک میں اپنی نوعیت کی واحد یونیورسٹی ہو گی ۔

برمنگھم غنا گاہ میں سروں کی تاروں کے سربراہ لوئسی لینس ڈائون نے کہا کہ ہمیں شہرت یافتہ سیلسٹ جیانگ وانگ کی اپنے عملے میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے اور رواں سال کے اواخر میں نئی غنا گاہ کھلنے کیلئے بروقت ہمارے سیلسٹ کے ساتھ کام شروع کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے ۔جیان وانگ نے اپنے والد کے ساتھ چار برس کی عمر میں سیلو بجانے کا علم حاصل کرنا شروع کیا ، شنگھائی غنا گاہ کے طالبعلمی کے دوران اس نے مشہور دستاویزی فلم ’’مائو سے موزرک تک :چین میں آئزک سٹرن ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

متعلقہ عنوان :