اردن نے مسجد اقصٰی کی بے حرمتی پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

جمعرات 1 جون 2017 16:49

اردن نے مسجد اقصٰی کی بے حرمتی پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا
عمان ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) اردن کی حکومت نے مسجد اقصٰی کی بے حرمتی پر اسرائیلی حکومت کی سخت مذمت کی ہے اور اسرائیل کے سفیر کو طلب کر کے اس واقعہ پر احتجاج کیا ہے اور اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی مقدس عبادت گاہ کے تقدس اور احترام کو یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے رمضان المبارک کے مہینے میں شدت پسند یہودی آباد کاروں نے کئی مرتبہ مسجد اقصٰی میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔1994ء کے امن معاہدہ کے تحت اردن کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقامات کے تحفظ کاکردار حاصل ہے۔