ابوظہبی میں یکم جون سے ٹیکسی کے کرایوں میں اضافہ ہوگا، ٹیکسی کے نئے کرایوں کے متعلق پڑھئیے

جمعرات 1 جون 2017 16:51

ابوظہبی میں یکم جون سے ٹیکسی کے کرایوں میں اضافہ ہوگا، ٹیکسی کے نئے ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1 جون2017ء):۔  یکم جون سے ابوظہبی میں ٹیکسی کے ذریعے سفر کرنا قدرے مہنگا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ابوظہبی میں ٹیکسی کے کرائے میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آئے گا ۔ گلف نیوز کے مطابق شہر میں کئی ملکی اور غیر ملکیوں نے ٹیکسی کرایوں میں اضافے کی شکایت کی ہے۔ کئی شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ نئے کرائے ہماری ماہانہ تنخواہ کے لحاظ سے کئی زیادہ ہے اور ہماری آمدن کے مقابلے میں ٹیکسیوں کا نیا کرایہ بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

 
یکم جون 2017 ء سے ابوظہبی میں لاگو ہونے والے ٹیکسی کے نئے کرائے :

دن کے اوقات میں:
۰صبح 6 بجے سے رات 10بجے تک 
۰کم سے کم کرایہ :
5 درہم (جو کہ یکم جون سے قبل 3.5درہم تھا )
۰ہرایک کلومیٹر کے فاصلے پر: 
1.82درہم (جو کہ یکم جون سے قبل 1.60درہم تھا )
۰کال سینٹر کے ذریعے بکنگ کرنے کے لئے، بشمول فلیگ فال :
 9 درہم (جو کہ یکم جون سے قبل 8درہم تھا )
۰کم سے کم کرایہ : 
12درہم (پہلے دن کے اوقات میں کم سے کرایہ نہیں تھا )

رات کے اوقات میں :
 رات 10بجےسے بجے 6 بجےتک
۰کم سے کم کرایہ 
5.50درہم (جو کہ پہلے4درہم تھا )
۰ہرایک کلومیٹر کے فاصلے پر : 
 10.5درہم (جو کہ یکم جون سے قبل 1.69درہم تھا )

کال سینٹر کے ذریعے بکنگ کرنے کے لئے، بشمول فلیگ فال :
10.5درہم (جو کہ یکم جون سے قبل 8درہم تھا )
۰کم سے کرایہ : 
12درہم (جو کہ یکم جون سے قبل 10درہم تھا )
 ہر منٹ انتظار کرنے پر( پہلے پانچ منٹ مفت ہوں گے):0.50 درہم