قطر کے امیر نے رمضان کی آمد کے پیش نظر کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 1 جون 2017 17:19

قطر کے امیر نے رمضان کی آمد کے پیش نظر کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان ..
دوحہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1 جون2017ء) :۔  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے رمضان کی روایت کو جاری رکھتے ہوئی کئی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوحہ نیوزکی تفصیلات کے مطابق ان قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے وافر اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ قیدی پہلے سے ہی جیل میں بیشترعرصہ گزار چکے ہیں اور اس قابل ہوچکے تھے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ یہ قیدی مختلف قوموں سے تعلق رکھتے تھے جن میں قطر، بھارت، نیپال ، بنگلہ دیش اور فلپائن شامل ہیں۔ 

قطر میں ہر سال کئی ممالک کے سفارت خانے قطر کے حکام کواپنے ملک کے قیدیوں کی رہائی کے لئے معافی کی درخواست بھیجتے ہیں جن پر قطر کے امیر کی جانب سے نظر ثانی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :