ترکی میں جابحق ہونے والے محمد مسعود کی میت حضرو پہنچ گئی

جمعرات 1 جون 2017 23:30

ترکی میں جابحق ہونے والے محمد مسعود کی میت حضرو پہنچ گئی
حضرو ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) ترکی میں جابحق ہونے والے محمد مسعود کی میت حضرو پہنچ گئی۔ مسعود احمد روزگار کے سلسلہ میں ترکی گیا تھا جہاں پر اس کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جہاں وہ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

مسعود احمد کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا جس کی میت کو پاکستان لانے میں سماجی رہنما اختر انجم ،رہنما پی پی پی نصیر خان جدون،سلیم خان علی زئی ،نعیم خان ایم سی بی نے اپنا کردار پھرپور طریقے سے ادا کیا جس کی وجہ سے مسعود احمد کی میت جمعرات کے روز حضرو پہنچا ئی گئی جس کی نماز جنازہ میاں الف بابا میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :