اپوزیشن بارے میرے تاثرات وہی ہیں جو پوری قوم کے ہیں، یقین ہے حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی

وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کو اچھا اورمثبت قراردیدیا

جمعرات 1 جون 2017 23:35

اپوزیشن بارے میرے تاثرات وہی ہیں جو پوری قوم کے ہیں، یقین ہے حکومت اپنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کو اچھا اورمثبت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ صدر نے آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، اپوزیشن کے بارے میں میرے تاثرات وہی ہیں جو پوری قوم کے ہیں، یقین ہے حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

جمعرات کو صحافیوں سے مختصر اورغیررسمی گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ صدر نے آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔جب ان سے صدارتی خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے رویے سے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے بارے میں ان کے تاثرات وہی ہیں جو پوری قوم کے ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے سماجی اور سیاسی حلقوں نے صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کوسراہا ہے ۔صدر کی تقریر پراظہارخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر صابر شاہ نے کہاکہ صدر مملکت نے قوم کو درپیش تمام مسائل اجاگر کئے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نے کہاکہ صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی طرف سے پیش کی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے صدر کے خطاب کے دوران شوروغل کرنے پر اپوزیشن پرتنقید کی ۔

متعلقہ عنوان :