اسفند یار ولی کا اشرف غنی اور حامد کرزئی کو ٹیلی فون ، کابل دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

غم کی ا س گھڑی میں ہم افغان عوام کے ساتھ ہیں ، دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتب فکر کو اکٹھا ہوجانا چاہیے، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی کوششوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کی افغان کے سابق اور موجودہ صدر سے گفتگو

جمعرات 1 جون 2017 23:35

اسفند یار ولی کا اشرف غنی اور حامد کرزئی کو ٹیلی فون ، کابل دھماکے میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے افغان صدر اشرف غنی اور حامد کرزئی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے کابل دھماکے میں قیمتی انسانی کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی ا س گھڑی میں ہم افغان عوام کے ساتھ ہیں ، دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتب فکر کو اکٹھا ہوجانا چاہیے، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی کوششوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

جمعرات کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے افغان صدر اشرف غنی اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کیساتھ فون پر رابطہ کیا اور گزشتہ روز کابل ہونے والے بم دھماکے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی دُکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت، افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت اور قابل تشویش ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ اس مسئلے نے پوری دُنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اب اس ناسور نے عالمی شکل اختیار کی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی کوششوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دُنیا کو پرامن بنایا جا سکے اور اس قسم کی کارروائیوں کا راستہ روکا جا سکے۔ اُنہوں نے اس دہشتگردانہ کارروائی کو دہشتگردوں کا ڈر اور کمزوری کی علامت قراردیا ہے۔

اُنہوں نے ظلم و بربریت کے اس اندوہناک واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔آخر میں اُنہوں نے ایک بار پھر کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دُکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت، افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :