حکومتی جینکوز نے 3ہزار223میگاواٹ بجلی پیدا کر کے نیا پیداواری ریکارڈ قائم کردیا

بجلی کی مجموعی پیداوار 17ہزار566میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے ،وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف

جمعرات 1 جون 2017 23:35

حکومتی جینکوز نے 3ہزار223میگاواٹ بجلی پیدا کر کے نیا پیداواری ریکارڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومتی جینکوز نے 3ہزار223میگاواٹ بجلی پیدا کر کے نیا پیداواری ریکارڈ قائم کردیا، بجلی کی مجموعی پیداوار 17ہزار566میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی جینکوز نے آج نیا پیداواری ریکارڈ قائم کردیا،آج جینکوز نے 3ہزار223میگاواٹ بجلی پیدا کی ،2013میں جینکوز کی زیادہ پیداوار1500میگاواٹ تھی ۔آج کی مجموعی پیداوار 17ہزار566میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ وعدے کے مطابق بجلی کی کمی کو پورا کریں گے ،انشاء اللہ پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنا دیں گے ۔(ن م)

متعلقہ عنوان :