Live Updates

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے وکٹیں گرانے کے لئے پی ٹی آئی کا ہوم ورک مکمل

عید سے قبل کئی بڑے رہنما عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرنے کیلئے تیار شمولیت اختیار کرنے والے تمام سیاستدانوں کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں

جمعرات 1 جون 2017 23:38

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے وکٹیں گرانے کے لئے پی ٹی آئی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے وکٹیں گرانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ عید الفطر سے پہلے دونوں جماعتوں کے کئی بڑے رہنما عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر جوڑ توڑ مکمل کر لیا ہے اور 5سی6جون کو پنجاب سے پیپلز پارٹی کے کئی رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ دوسری کھیپ کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہنے کے لئے 21اور22جون کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے پہلے تیسری کھیپ بھی شمولیت کا اعلان کر سکتی ہے۔ پارٹی نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام سیاستدانوں کے نام صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں۔۔(علی)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات