نہال ہاشمی فوجداری مقدمات سے بچنے کے لیے فی الوقت استعفیٰ نہیں دے رہے۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 جون 2017 14:01

نہال ہاشمی فوجداری مقدمات سے بچنے کے لیے فی الوقت استعفیٰ نہیں دے رہے۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جون 2017ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کے ویڈیو کلپس منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں طلب کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفٰی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

  ذرائع کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی استعفے کی تصدیق کے لیے تاحال چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ نہال ہاشمی نے فی الوقت سینیٹر شپ سے استعفٰی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نہال ہاشمی کا استعفے کی تصدیق کے لیے پیش نہ ہونا حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ نہال ہاشمی فوجداری مقدمات سے بچنے کے لیے فی الحال استعفیٰ نہیں دے رہے۔ کیس کا فیصلہ آنے تک نہال ہاشمی نے اپنا استعفٰی زیر التوا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :