نوازشریف چیف جسٹس سجادعلی شاہ کوجیل بھیجناچاہتےتھے،چودھری شجاعت
اس کے گواہ گوہرایوب ہیں،مجھےاوروزیرقانون خالد انورکوچیف جسٹس کےپاس بھیجا،کہ وہ پریس کانفرنس نہ کریں،سپریم کورٹ کےبعد بہاولپورہائیکورٹ بنچ پرحملہ کروایا،نہال ہاشمی سےپہلے ارکان اسمبلی طارق عزیز،میاں منیر،سمیع اللہ افضل گل قربانی کے بکرے بنائے گئے ،سربراہ ق لیگ کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 5 جون 2017 14:43
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ شریف فیملی خاص طور پر نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی ذہنی طور پر ہمیشہ عدالتوں کے خلاف کام کرتے رہے ہیں جن میں غیراخلاقی حرکات بھی شامل ہیں جس کی مثال میں نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان سجاد علی شاہ کے بیڈرومز کے فون ٹیپ اور نجی گفتگو بھی ریکارڈ کرنے کی دی تھی جو کہ ہر لحاظ سے غیر اخلاقی فعل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس اطلاع پر پریشان ہو گئے تھے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کو اپنے بیڈ رومز کے ٹیپ ہونے کا علم ہو گیا ہے اور وہ ثبوت اکٹھے کر کے اب پریس کانفرنس کرنے والے ہیں، ان کے کہنے پر میں اور خالد انور ایڈووکیٹ سجاد علی شاہ کو منانے ان کے گھر گئے تو وہ راضی ہو گئے لیکن انہوں نے ہمیں اپنے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل کے نیچے لگی ریکارڈنگ ڈیوائس دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ میری بات کا سب سے بڑا ثبوت خالد انور ایڈووکیٹ ہیں جو اعلیٰ ظرف شخصیت ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ ملک کے ایک لاکھ سے زائد وکلا میں سے ایک بھی credible (معتبر) وکیل کہہ دے کہ خالد انور کے سامنے اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تو میں اپنی غلطی اور ہر سزا تسلیم کر لوں گا، میں اس سے زیادہ آسان ثبوت کیا پیش کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور نوازشریف کے کئی ایک معاملات میں کشیدگی بڑھنے پر نوازشریف نے شہبازشریف کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کروا دیا جس پر ساری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی اور آج بھی وہ پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تصور کیا جاتا ہے، حملہ آوروں کو پنجاب ہاؤس جا کر کھانا کھانے کے اعلانات شاہراہ دستور پر میں نے خود سنے، اپنی پارٹی کے لوگوں کو بکرا بنانے کا رواج بھی اس وقت ڈالا گیا جو آج نہال ہاشمی کی شکل میں سامنے آیا ہے اس وقت ارکان قومی اسمبلی میاں منیر اور طارق عزیز کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف نے اس وقت کے سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کو کہا کہ کوئی ایسا طریقہ بنائیں کہ چیف جسٹس کو پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی میں بلا کر سرزنش کی جائے، وزیراعظم کے چند حواریوں نے ان کے اس فیصلے کی تائید کی لیکن گوہر ایوب خان نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت کمیٹی کو اتنا بڑا قدم اٹھانے کا اختیار نہیں اور خبردار کیا کہ اس کا سخت ردعمل آ سکتا ہے، آپ ایسی غلطی نہ کریں اس کے بعد وزیراعظم نے گوہر ایوب کو اپنے ساتھ وزیراعظم ہاؤس چلنے کیلئے کہا، راستے میں بقول گوہر ایوب نوازشریف نے ان کے گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ کوئی ایسا راستہ نکالیں کہ چیف جسٹس کو کم از کم ایک رات کیلئے جیل بھجوایا جائے اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خدا کیلئے ایسی باتیں نہ سوچیں جن سے پورا نظام زمین بوس ہو جائے لیکن نوازشریف باز نہ آئے اور سپریم کورٹ پر حملہ کروا دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اسی طرح 1997ء میں ہائیکورٹ کے بہاولپور بنچ پر یہ کہہ کر حملہ کرایا کہ جسٹس بخاری نے نوازشریف کی مرضی کا فیصلہ نہیں دیا، ان کی عدالت پر حملہ کر کے انہیں بے عزت کیا جائے جس پر ارکان پنجاب اسمبلی افضل گل اور چودھری سمیع اللہ پر ہائیکورٹ نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے حسین نواز کے جیلیں کاٹنے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کون سی جیل کاٹی ہے جب انہوں نے چلنا شروع کیا ہو گا تب کا علم نہیں باقی سب ہمیں معلوم ہے، یہ مرسڈیز میں بیٹھتے ہیں تب بھی کہتے ہیں بڑی مشکل ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ حکمرانوں کو اس حالت میں لانے میں عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے، پھر سراج الحق، شیخ رشید اور میڈیا ہے۔ حسین نواز کی حالیہ تصویر کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں ایسا کیا ہے کہ ان پر ظلم ہو گیا، وہ کرسی پر بیٹھے ہیں، سائیڈ ٹیبل پر لیٹرپیڈ اور قلم کے علاوہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.