آزادجموںوکشمیر یو نیورسٹی، ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا

پیر 5 جون 2017 15:28

آزادجموںوکشمیر یو نیورسٹی، ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) آزاد جموں وکشمیریو نیورسٹی نے ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان کر دیا،نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کیا۔یہ نتائج یو نیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق آزاد جموں وکشمیر یو نیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی پارٹ فرسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ 2015کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کے مطابق ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈمتعلقہ ادارہ جات کو ارسال کر دیے گئے ہیں ،اس امتحا ن میں ناکام ہونے والے امیدواران اپنے داخلہ فارم مجوزہ فیس کے ساتھ مورخہ 19جون 2017تک اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات شعبہ ٹیبولیشن چہلہ کیمپس میں ارسال کر سکتے ہیں۔اس تاریخ کے بعد دوگنی فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کیے جائیں گئے۔