وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،عوامی ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

نوازشریف کا6مہینوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنےپرچٹکلہ،شہبازشریف نیک نیتی میں پھڑیاں مارجاتےہیں،اکثرکہتاہوں کہ سوچ سمجھ کربولاکریں،ہم احتساب سےنہیں ڈرتے،ہم نےکل بھی حساب دیا،آج پھرحساب دےرہے ہیں،اگلا سال انتخابات کاسال ہے،کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں،۔وزیراعظم نوازشریف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 جون 2017 15:21

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،عوامی ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05جون2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں عوامی ترقیاتی منصوبوں سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت صوبائی وزراء اور مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتساب سےنہیں ڈرتے،ہم نے کل بھی حساب دیا،آج پھر حساب دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلا سال 2018ء الیکشن کا سال ہے۔پارٹی کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی و صوبائی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبےجلد مکمل اورعوامی مسائل حل کیےجائیں۔

(جاری ہے)

ہمارے ترقیاتی منصوبے کرپشن سے پاک ہیں۔ حکومت نے شفافیت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔ نواز شریف نے کہا کہ رمضان بازاروں،مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پرنظررکھی جائے۔

ملاوٹ اور مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ مخالفین کاایجنڈاکیاہے،سازشیں ہوتی رہیں گی لیکن ہماراسفرجاری رہے گا۔پاکستان معاشی طاقت بننے جارہاہے۔دھرنے اور گالیاں دینے والوں کے ووٹرزآج پچھتارہے ہیں۔

انہوں نے این اے 119میں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی کارکن کی دل آزاری ہوئی تووزراء ذمہ دارہونگے۔انہوں نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بہت کام کرلیااب عوامی مسائل دہلیزپرحل کیے جائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے 6مہینوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات پرچٹکلہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نیک نیتی میں پھڑیاں مارجاتے ہیں۔انہیں اکثرکہتاہوں کہ سوچ سمجھ کربولاکریں۔