Live Updates

جے آئی ٹی کی دھمکیوںنپر نہال ہاشمی کو گرفتار کیا جائے، نصرت واحد

نواز شریف اپنے خلاف کاروائی پر لوگوںنکو خریدنے یا دھمکانے کی کوشش کرتے ہیں، نائب صدر تحریک انصاف سندھ

پیر 5 جون 2017 16:46

جے آئی ٹی کی دھمکیوںنپر نہال ہاشمی کو گرفتار کیا جائے، نصرت واحد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر سینئر رہنما نصرت واحد نے مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کی ٹیم کو کھلے عام دھمکیاں دینے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاںندینے پر نہال ہاشمی کو گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے ارکان اور خود نواز شریف اپنے خلاف ہمیشہ کاروائی پر لوگوں کو خریدنے یا دھمکانے کی کوشش کرتے ہیں انہوںننے کہا کہ نہال ہاشمی نے نواز شریف کی ایماء پر جے آئی ٹی کی ٹیم کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ شفاف تحقیقات نہ کرسکے اور وہ پانامہ کیس میںناپنی غیر جانبدارانہ رپورٹ جمع نہ کراسکیں۔

نصرت واحد نے سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کینخلاف سوموٹو ایکشن لینے کے اقدام کو قابل ستائش اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جے آئی ٹی ارکان کے حوصلے بلند ہونگے اور وہ اپنے امور احسن طریقے سے انجام دے سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنے خلاف فیصلوںنپر سپریم کورٹ پر حملوں سے بھی گریز نہیںنکیا تھا انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کو دھمکیوں پر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کوئی بھی شخص آئندہ ایسی جرت کرنے کی کوشش نہ کرسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات