پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکاہاٹ لائن پررابطہ،سیزفائرکی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال

میجرجنرل ساحرشمشاد نےلائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کامعاملہ اٹھایا،بھارت دراندازی سےمتعلق ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔ڈی جی ایم اومیجرجنرل ساحرشمشاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 جون 2017 18:22

پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکاہاٹ لائن پررابطہ،سیزفائرکی خلاف ورزیوں پرتبادلہ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05جون2017ء) : پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہواہے، جس میں ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق  پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ آج صبح 10بجے ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ اٹھایا۔ بھارت کوآگاہ کیاگیا کہ ایل او سی پریکم جون کوبھارتی فائرنگ سےمعصوم شہری شہید ہوئے۔ جبکہ پاک فوج ایل اوسی،ورکنگ باونڈری پرامن وسکون برقراررکھنے کیلیے پرعزم ہے۔ ڈی جی ایم اوپاکستان نے کہا کہ بھارت دراندازی سے متعلق ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :