پشاور، نہال ہاشمی کی عدلیہ کیخلاف تقریر پر صوبے بھر کے وکلاء کا احتجاج اور عدالتوں مکمل بائیکاٹ

پیر 5 جون 2017 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی عدلیہ کے خلاف تقریر کے خلاف پشاور سمیت صوبے بھر میں وکلاء نے احتجاج کیا اور عدالتوں سے مقدمات کا بائیکاٹ کیا اس موقع پرکوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا جس کے باعث عدالتی امورٹھپ رہے اوربیشترمقدمات کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث روزہ دارسائلوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا عدالتی بائیکاٹ کی کال خیبرپختونخوابارکونسل نے دی تھی اورپشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی عدالتی بائیکاٹ کی حمایت کافیصلہ کیاتھا مخالف گروپ عدالتی بائیکاٹ کو بلاجواز قرار دے رہا ہے ادھرہڑتال کے باعث روزے کی حالت میں دوردراز سے آنے والے سائلوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑااورانہیں مایوس لوٹناپڑاجبکہ بیشتر سائلوں کو عید کے بعد کی تاریخیں ملیں جس پران کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :