ٹرمپ نے سفری پابندیاں سخت کرنے کی ہدایت کر دی

پیر 5 جون 2017 22:41

ٹرمپ نے سفری پابندیاں سخت کرنے کی ہدایت کر دی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے منصوبے پر زیادہ سخت عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر سماعت جلد از جلد نمٹانی چاہیے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے پیر کی علی الصبح اپنی ٹوئیٹس میں مزید کہا کہ سلامتی کی وجوہات کے باعث امریکا پہلے ہی ملک کے اندر آنے والے مسافروں کی ’’انتہائی سخت جانچ پڑتال‘‘ کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا اپنے ٹوئیٹر پیغامات میں یہ بھی کہنا تھا کہ ’’عدالتیں سست اور سیاسی ہیں‘‘۔ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت چھ مسلمان ممالک سے امریکا جانے والے مسافروں پر 90 دن کی پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم عدالت نے اس حکم نامے کو معطل کر دیا مگر اس پر عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :