پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

پاک فوج نے ایل او سی سے در اندازی کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا سویلین آبادی پر بلا، اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر، سخت، احتجاج پاک فوج بھارتی مس، ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دے گی جس کے مقام اور وقت کاتعنین بھی ہم خود کرینگے،بھارت کو دوٹوک جواب

پیر 5 جون 2017 22:54

پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) پاک فوج نے لائن اف کنٹرول سے در اندازی کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کر تے ہونے سویلینآبادی پر بلا، اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر، سخت، احتجاج کیا ہے اور بھارت پر واضح کیا ہے کہ پاک فوج بھارتی مس، ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دے گی جس کے مقام اور وقت کاتعین بھی ہم خود کرینگے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق پیر کو پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا یہ رابطہ پیر کی صبح 10بجے ہوا، جس میں ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائرخلاف ورزیوں پر بات چیت کی گئی پاکستانی ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے کنٹرول لائن پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ اٹھایا، اور کہا کہ ایل او سی پریکم جون کوبھارتی فائرنگ سے کئی معصوم شہری شہید ہوئے، انہوں نے واضح کردیاکہ ہم بھارت کو مس ایڈونچر کا جواب اپنی مرضی اور وقت کے مطابق دیں گے، بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپورجواب دیا جائیگا، ڈی جی ایم او نے کہا کہ پاک فوج ایل اوسی،ورکنگ باونڈری پرامن وسکون برقراررکھنے کیلیے پرعزم ہے،انہوں نے دراندازی کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے اور کہا کہ بھارت دراندازی سیمتعلق ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :