اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن دہشت گرد حملوں میں ملوث پہلے دہشت گرد کا نام جاری کر دیا، حملہ اور پاکستانی نژاد خرم شہزاد بٹ نامی شخص تھا

muhammad ali محمد علی پیر 5 جون 2017 23:08

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن دہشت گرد حملوں میں ملوث پہلے دہشت گرد ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2017ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن دہشت گرد حملوں میں ملوث پہلے دہشت گرد کا نام جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث ایک حملہ آور کے حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق حملہ آور ایک پاکستانی نژاد  شخص تھا جس کا نام خرم شہزاد بٹ بتایا جا رہا ہے۔

خرم شہزاد بٹ مشرقی لندن میں رہائش پذیر تھا جبکہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی یہی شخص تھا۔

(جاری ہے)

27 سالہ خرم شہزاد بٹ کا تعلق پاکستان کے شہر جہلم سے بتایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ خرم شہزاد پر ایم آئی فائیو اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے۔ واضح رہے کے گزشتہ ہفتے کے روز لندن میں ہونے والے حملوں میں 7 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :