حسین نواز کی تصویر خود ن لیگ نے لیک کی، جے آئی ٹی کی کاروائی کی خفیہ ویڈیو بھی ریکارڈ کی جارہی ہے: روف کلاسرا کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 6 جون 2017 00:30

حسین نواز کی تصویر خود ن لیگ نے لیک کی، جے آئی ٹی کی کاروائی کی خفیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2017ء) روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ حسین نواز کی تصویر خود ن لیگ نے لیک کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار روف کلاسرا کی جانب سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ماضی میں ججز کے فون کالز کی خفیہ ریکارڈنگ کرتی رہی ہے۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی حسین نواز کی تصویر خود ن لیگ نے لیک کی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ جے آئی ٹی کی کاروائی کی خفیہ ویڈیو بھی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جے آئی ٹی کی کاروائی کی ویڈیو ریکارڈ کرنا حکومت کیلئے بالکل مشکل نہیں ہے۔