نہال ہاشمی کی چیئرمین سینٹ سے ملاقات، استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کردی

نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہئے، استعفیٰ دینے کے موقف پر قائم رہنا چاہئے تھا سینیٹر مشاہد الله خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 6 جون 2017 12:06

نہال ہاشمی کی چیئرمین سینٹ سے ملاقات، استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے چیئرمین سینٹ سے ملاقات کرکے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کردی‘ سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور استعفیٰ دینے کے موقف پر قائم رہنا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی نے چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد الله خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہئے مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے ساتھ ہے نہال ہاشمی کو استعفیٰ دینے کے موقف پر قائم رہنا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :