نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست ختم کر لی ہے۔ معاون خصوصی آصف کرمانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 جون 2017 12:26

نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست ختم کر لی ہے۔ معاون خصوصی آصف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ہماری کسی مخالف سیاسی جماعت نے نہال ہاشمی کوگود لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست ختم کر لی ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ نہال ہاشمی نے جو قدم اٹھایا انہوں نے ہلکے پن کا ثبوت دیا ہے۔ نہال ہاشمی کو چاہئیے تھا کہ اگر استعفیٰ دیا ہی تو اپنے استعفے پر قائم رہتے ۔ ایسا کرنے سے نہال ہاشمی نے اپنی عاقبت خراب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :