Live Updates

نہال ہاشمی کااستعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست سے ثابت ہوگیا تقریر سوچا سمجھا منصوبہ تھا،شفقت محمود

نہال ہاشمی کی تقریر اور تصویر لیکس ایک ہی سازش کا حصہ ہیں ،ایک ناکام ہونے کے بعد دوسری تیار کی جاتی ہے، تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی میڈیاسے گفتگو

منگل 6 جون 2017 14:23

نہال ہاشمی کااستعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست سے ثابت ہوگیا تقریر سوچا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا نہال ہاشمی کی تقریر سوچا سمجھا منصوبہ تھا،نہال ہاشمی کا ااستعفٰی منظور نہ کرنے کی درخواست سے سارا ڈرامہ عیاں ہوگیا،نہال ہاشمی کی تقریر تصویر لیکس ایک ہی سازش کا حصہ ہیں ،ایک سازش ناکام ہونے کے بعد دوسری تیار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نہال ہاشمی کی استعفٰی منظور نہ کرنے کی درخواست سے سارا ڈرامہ عیاں ہوگیا ہے۔ثابت ہوگیا۔ہال ہاشمی کی تقریر سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔(ن) لیگ کی مشاورت اور ایما پر بھی نہال ہاشمی نے تقریر کی۔نہال ہاشمی کی تقریر یکا مقصد جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانا تھا۔شفقت محمود نے کہا کہ نہال ہاشمی کی تقریر ،تصویر لیکس ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں۔ایک سازش ناکام کے بعد دوسری تیار کی جاتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات