نہال ہاشمی کے پیچھے نواز شریف ہیں ،ْ اعتزاز احسن

حالات بتا رہے ہیں کہ حکومت جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کریگی ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 6 جون 2017 15:51

نہال ہاشمی کے پیچھے نواز شریف ہیں ،ْ اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹراعتزاز احسن نے کہاہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ نہال ہاشمی کے پیچھے نواز شریف ہیں، ان کے اور (ن )لیگ کے بغیر نہال ہاشمی ایسا کر ہی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے حسین نواز کی تصویر کے حوالے سے پہلا سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر جاری تصویر کس کیلئے فائدہ مند ہی انہوں نے دوسرا سوال کیا کہ جے آئی ٹی کی تصویر حاصل کرنے کی صلاحیت کس کی ہی جبکہ ان کا تیسرا سوال تھا کہ اس طرح کے واقعات کس کی روایات کا حصہ ہیں ان سب سوالات کے جواب میں اعتزاز احسن نے خود ہی ایک نام نواز شریف کا انتخاب کیا ۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ حالات بتارہے ہیں کہ حکومت جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کرے گی۔