لگتا ہے نہال ہاشمی کو کسی سیاسی جماعت نے گود میں لے لیا ہے، آصف کرمانی

منگل 6 جون 2017 16:44

لگتا ہے نہال ہاشمی کو کسی سیاسی جماعت نے گود میں لے لیا ہے، آصف کرمانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ہماری کسی مخالف سیاسی جماعت نے نہال ہاشمی کو گود لے لیا ہے نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست اور عاقبت خراب کر لی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے نہال ہاشمی کا سینٹ سے استعفے واپس لینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کو چاہئے تھا استعفے پر قائم رہتے انہوں نے جو قدم اٹھایا یا ہلکے پن کا ثبوت دیا ایک نشست کی خاطر اپنی سیاست ختم کر لی ۔ نہال ہاشمی نے وعدہ خلافی اور اپنے بیان سے مکرجانے پر اپنی عاقبت بھی خراب کر دی ۔

متعلقہ عنوان :