نہال ہاشمی کی دھمکیاں، استعفیٰ اور پھرواپسی پر ثابت ہو گیا ہے کہ پیچھے نواز شریف ہیں ‘مخدوم احمد محمود

حکمران ٹولہ کی نا اہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث انکا ٹوئی ٹینک اور اقتدار کے خاتمے کا وقت بہتر قریب آن پہنچا ہے

منگل 6 جون 2017 16:55

نہال ہاشمی کی دھمکیاں، استعفیٰ اور پھرواپسی پر ثابت ہو گیا ہے کہ پیچھے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عوام کا معاشی قتل اور ملک کو مقروض اور اسکے اثاثوں کی نجکاری کے نام پر لوٹ سیل کرنے والے نا اہل حکمران ملک و قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہیں حکمران ٹولہ کی نا اہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث انکا ٹائی ٹینک ڈوبنے اور اقتدار کے کے خاتمے کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے ۔

یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کی قیادت میں جنوبی پنجا سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ نہال ہاشمی کی دھمکیاں، استعفیٰ اور پھر استعفیٰ کی واپسی پر ثابت ہو گیا ہے کہ پیچھے نواز شریف ہیں ان کے اور (ن) لیگ کے بغیر نہال ہاشمی کر ہی نہیں سکتے بل تھیلے سے باہر آ گئی جعلی استعفیٰ دلانے کا جو ڈرامہ تھا وہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمران خطرناک گیم کھیل رہے ہیںانہوں کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خوشحالی کے جوخواب دیکھے تھے بلاول بھٹو ان کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سر گرم عمل ہیں آج صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین، پارلیمنٹرین اور رہنماء مسلسل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی نواز لیگ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جماعتیں صرف اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں مگن ہیں اور اسی وجہ سے نواز لیگ ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجانے میں کامیاب ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے نواز شریف کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ 1990؁ء کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کریں وگرنہ انکی انتقامی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔

اس وقت پاکستان کو بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور کے پاس ویثرن موجود نہیں ہم غیر جانبدار احتساب کو ہمیشہ جمہوریت کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان میں اس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ماضی میں بھی استعمال کیا گیا آج بھی یہی تاثر مل رہا ہے شریف خاندان گزشتہ چار دہائیوں سے حکومت میں ہے ان ادوار میں شریف خاندان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہو ا ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ شریف خاندان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی اور انہوں نے اسے حکومت سے کیوں چھپایا۔

مخدوم احمد محمود نے مزید کہا ہے کہ اگر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری الیکشن 2013؁ء کے نتائج قبول نہ کرتے تو آج ملک میں جمہوریت نہ ہوتی پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین محترمہ بے نظیر بھٹو کی پالیسیوں کی وجہ سے نوا زشریف جدہ سے واپس وطن پہنچے اور آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسیوں کی وجہ سے آج نواز شریف وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہیں اور ان کی جماعت اقتدار میں ہے جو طالبان کو بچانے میں مصروف ہیں اور بھارتی افواج کی سرحدوں پر جارحیت پر انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بجائے قوم کو تقسیم کر رہے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہم معافی مانگ کر جدہ جانے والے نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنمائوں نے ہمیشہ ملک کے اندر رہ کر حالات اور آمریتوں کا مقابلہ کیا اور اس میں سرخرد ہوئے سیاسی انتقامی کارروائیوں کی بجائے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ بلاول بھٹو زرداری وفاق پاکستان کی ضمانت ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔