نہال ہاشمی کے استعفیٰ کی واپسی ڈرامہ ہے ،ْحکومت سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے ،ْشفقت محمود

منگل 6 جون 2017 17:49

نہال ہاشمی کے استعفیٰ کی واپسی ڈرامہ ہے ،ْحکومت سپریم کورٹ اور جے آئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شفقت محمود نے نہال ہاشمی کے استعفیٰ کی واپسی کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ حکومت سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ نہال ہاشمی سپریم کورٹ سر نیچے کر کے گئے تھے لیکن آج مختلف نظر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

لگتا ہے کہ نہال ہاشمی کو بیان دینے کے لئے خود تیار کیا گیا تھا ۔ ان کے استعفیٰ دینے کے بعد ن لیگ والوں کے بلند و بالا نعرے بھی سامنے آ گئے۔ یہ سب دھول جھونکنے کے لئے کیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کے مطابق حکومت سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو متنازعہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قطری شہزادے نے بھی پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔لگتا ہے کہ اب واقعی احتساب ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :