Live Updates

مردان واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ آنے پرعمران خان کومستعفی ہوجاناچاہیے‘جے آئی ٹی رپورٹ میں خیبرپختونخوا پولیس کی نااہلی کا ذکر ہے اورمرکزی کردار بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھتا ہے‘ نہال ہاشمی کے معاملے کو اداروں کے درمیان لڑائی قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں کی میڈیا سے گفتگو

منگل 6 جون 2017 20:41

مردان واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ آنے پرعمران خان کومستعفی ہوجاناچاہیے‘جے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے مشال خان قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ آنے پرعمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں خیبرپختونخوا پولیس کی نااہلی کا ذکر ہے جبکہ مرکزی کردار بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھتا ہے ۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کی اور نہال ہاشمی سے استعفیٰ بھی لے لیا گیا انہیں جو سزا پارٹی نے دی اس سے بڑھ کر اور کوئی سزا نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ذہانت فروش نے استعفیٰ لینے اور دینے کو ڈرامہ کہا اور اسے سازش قرار دیا، وہ نہال ہاشمی کے معاملے کو اداروں کے درمیان لڑائی قرار دے رہا ہے اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اچھی طرح جان لے کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں ہوگا اور جمہوری عمل چلتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اطلاع کے مطابق نذر گوندل پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، نذرگوندل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تو اس جماعت کا اللہ ہی حافظ ہے اور اگر ایسے لوگ بھی ان کی جماعت میں شامل ہوتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تبدیلی کا نعرہ لگاتے شرم آنی چاہیے، مشال خان قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں خیبرپختونخوا پولیس کی نااہلی کا ذکر ہے جبکہ مشال قتل کی منصوبہ بندی کا مرکزی کردار بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھتا ہے، عمران خان بتائیں کے پی پولیس کی تعریفیں کہاں گئیں اور وہ تبدیلی کے نعرے کہاں گئے، کیا عمران خان ایسی ہی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ایسی تبدیلی سے عوام پناہ مانگتے ہیں، مردان واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ آنے پرعمران خان کومستعفی ہوجاناچاہیے،مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے حوالے سے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ (ق) لیگ کے صدر اچھی باتیں کرتے تھے لیکن گزشتہ روز انہیں پتہ نہیں کیا ہوگیا، انہیں اپنے بیان پر خود شرم محسوس ہونی چاہئے، چوہدری شجاعت کی عمر اس طرح کے بیان دینے کی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنے کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات