نہال ہاشمی کے خلاف (ن) لیگ کی کاروائی محض ڈرامہ تھا ۔سیدصمصام علی بخاری

منگل 6 جون 2017 20:44

نہال ہاشمی کے خلاف (ن) لیگ کی کاروائی محض ڈرامہ تھا ۔سیدصمصام علی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ نہال ہاشمی کے خلاف (ن) لیگ کی کاروائی محض ڈرامہ ثابت ہوئی ، نہال ہاشمی کے استعفیٰ واپس لینے میںبھی وزیراعظم اور ان کے درباریوں کاہاتھ ہے ، (ن) لیگ حسین نوازکی تصویر چلاکر خودکومظلوم ثابت کرنے کی کوشش ہے ، وزیراعظم کی تجربہ کار ٹیم لوڈشیڈنگ کے جن کو قابوکرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی ورکروں کی میٹنگ کے موقع پر کیا،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ حکمران جماعت پانامہ کیس کی جے آئی ٹی میں بُری طرح پھنس چکی ہے ،قطری شہزادے کے انکار کے بعد وزیراعظم کے پاس منی ٹریل ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا، انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولے کایوم حساب قریب ہے اور ملکی دولت لوٹنے والے جلدانصا ف کے کٹہرے میں ہوںگے، انہوں نے کہاکہ اگرملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس آگئی تو پاکستانی عوام کی قسمت بدل جائے گی اور ملک کو قرضوں سے نجا ت ملے گی ، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ لوڈشیڈنگ نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ، رمضان المبارک کے مہینے میں بھی غریب عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہے ، سخت گرمی میںروزے داروں کو کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے پریشان کیاہواہے، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم لوڈشیڈنگ کے جن کو قابوکرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :