نہال ہاشمی اپنی جماعت کیخلاف جلد بغاوت کرنے والے ہیں: غلام حسین

muhammad ali محمد علی منگل 6 جون 2017 20:49

نہال ہاشمی اپنی جماعت کیخلاف جلد بغاوت کرنے والے ہیں: غلام حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون ۔2017ء)  غلام حسین کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی اپنی جماعت کیخلاف جلد بغاوت کرنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ آلے والے دنوں میں نہال ہاشمی اپنی جماعت کیخلاف جلد بغاوت کرنے والے ہیں۔ نہال ہاشمی کو ان کی جماعت نے استعمال کرکے پھینک دیا ہے۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی نے عدلیہ مخالف تقریر اپنی قیادت کے حکم پر ہی کی تھی۔

تاہم مقصد پورا ہو جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت نے نہال ہاشمی سے منہ موڑ لیا ہے جس کے باعث وہ بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں۔ نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سزا بھی  سنائی جا سکتی ہے۔ اسی لیے وہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن سے بغاوت کرکے عدلیہ مخالف تقریر کی سازش سے پردہ اٹھا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :